جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں پیسے لئے ہوں گے گل زمان پرویز الہی کا فرنٹ مین ہے رانا ثناء

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ آج کا ضمنی الیکشن منی عام انتخابات کا روپ دھار گیا ہے۔ الیکشن میں اب تک ووٹنگ کی شرح 40 فیصد سے زائد ہے جو انتخابی عمل کے لئے اچھا ہے۔ شیخ رشید کی ویڈیو سے کوئی آگ نہیں لگے گی۔ آج پرامن الیکشن کے بعد شیخ رشید خود کو آگ لگائیں گے تو ہم انہیں بالکل نہیں روکیں گے۔ شہباز گل کے ساتھ جو اہلکار تھے ان کی وردی ایف سی سے مشابہ ہے یہ عمل قابل اعتراض ہے ۔فائونڈیشن نامی نجی کمپنی والے ایف سی کے ریٹائرڈ ملازمین بھرتی کرتے ہیں۔ آج سے اس نجی کمپنی کا آپریشن معطل کرکے لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وردی کے معاملے پر اس کمپنی کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ شیخ رشید سے فون پر بات کرنے والا گل زمان چوہدری پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے۔ عمران خان نے جسے ڈاکو کہا یہ شخص اسی کے پیسے جمع کرتا ہے۔ جلیل شرقپوری انتہائی گھٹیا اور لالچی انسان ہے اس میں بعید نہیں کہ اس نے پیسے لئے۔ شیخ رشید احمد نے صحیح بات کی ہے۔ وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب کے 20 ضمنی الیکشن دراصل منی عام انتخابات کا روپ دھار گئے ہیں۔ 3140 پولنگ سٹیشنوں میں سے صرف 14 پولنگ سٹیشن حساس تھے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تمام حلقوں میں پولنگ پرامن رہی ہے۔ جو اکادکا دھکم پیل ہوا وہ پولنگ سٹیشنوں سے دور تھا۔ کسی پولیس سٹیشن کے باہر یا بدنظمی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر کے انتہائی اعلی انتظامات کی وجہ سے سب کچھ پرامن ہوا ہے، آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
رانا ثناء اﷲ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...