راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کے ٹیم کے ہمراہ بینک روڈ پر متعدد دکانوں میں ڈینگی لاروا کی شکائت پرچھاپہ مارا تو انجمن تاجران کینٹ کے جنرل سیکرٹری ظفر قادری دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پہنچ گئے جنہیں بتایا گیا کہ ان دکانوں کی چھتوں پر پانی جمع ہے جس سے ڈینگی لاروا پرورش پاتا ہے اے سی کینٹ نے ایسی تمام دکانیں سیل کرکے ان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تو مرکزی انجمن تاجران کینٹ نے صدر کی تمام دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا بعدازاں تاجروں کو بتایا گیا کہ اس معاملے پر دو روز بعد اجلاس ہوگا جس میں تاجروں کا موقف سنا جائے گا.