مکرمی :راولپنڈی کی شہری آبادی میں کوئی بھی تعمیر ٹی ایم اے کے شعبہ نقشہ جات کی منظوری کے بغیر کوئی کسی بھی طرح کی تعمیر نہیں کر سکتا ۔ بد قسمتی سے ان اداروں میں موجود راشی ملازمین کی وجہ سے بے شمار لوگ نقشہ منظوری کے بغیر بے ہنگم اور بے ترتیب تعمیر کر کے علاقے کے لئے وبال جان بن جاتے ہیں۔ جس کی زندہ مثال نالہ لئی کے اردگرد تجاوزات کی بھر مار ہے ۔ پورے ملک کا یہی حال ہے لیکن میں آپکی توجہ اڈیالہ روڑ پر واقع جراہی سٹاپ اور گیلانی مارٹ کے سامنے گزرے والے نالے کی طرف دلانا چاہتا ہوں جن کے اوپر انتہائی خطرناک انداز میں دکانیں اور مکانات تعمیر ہیں ۔ حال ہی میں دو چار بارشوں نے ان غیر قانونی تعمیرات ہونے کی وجہ سے اتنی تباہی پھیلائی ہے کہ نالوں کے اردگرد موجود نہ صرف گھروں کی دیواریں گرگئیں بلکہ نالے بند ہونے سے پانی کمروں میں داخل ہو گیا جس سے بے شمار لوگوں کا ہزاروں روپے کا،قیمتی سامان تباہ و برباد ہو گیا ۔ سوچنے کی بات یہ ہے ان غریب لوگوں کے نقصان کا زمہ دار کون ہے کیا حکومت ان لوگوں کے بھاری نقصان کا ازالہ کرے گی ہر گز نہیں۔ حکومت ان کے نقصان کا معاوضہ بے شک نہ دے لیکن ان کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی تو کر سکتی ہے جنہوں نے ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے نالوں پر چھت ڈال کر مکان اور دکانیں بنا لیں۔ ان کے خلاف جلد سے جلد ایکشن لے کر نالوں پر بنائی جانے والی تعمیرات کو بلاامتئاز و بلا تفریق گرایا جائے۔اگر مزید بارشیں ہوئیں تو پریشان حال لوگوں کے نقصان کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔ ستم ظریفی یہ کہ انہوں نے نالے والی جگہ اپنی تعمیر میں شامل کرکے نالے کو بہت تنگ کر دیا اور اس سے بڑھ کر ان لوگوں کی بددیانتی جنہوں نے اس اوپر چھت ڈال کر اس کو اوپر سے بند کر دیا ۔ اس علاقے میں موجودہ تباہی کا باعث دو وجوہ کی وجہ سے ہوئی ۔ ایک وجہ تو یہ تھی کہ نالوں کو تنگ کر دیا گیا اور دوسری بڑی وجہ یہ بھی بنی نالے کے اوپر چھت ہونے کی وجہ سے نالے بند ہو گے اور پانی کو جب رستہ نہیں ملا تو وہ نالے کے اطراف بے دردی سے بہت تباہی کا باعث بنے۔ اگر نالے کے اردگرد لوگوں کے ذہین کے کاغذات کو چیک کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ ہر شخص اپنی ملکیت سے کم از کم پانچ پانچ فٹ نالے پر قابض ہے ۔ اب یہ ریاست کی ذمہ دار ہے کہ وہ محکموں پانبد بنائے تاکہ وہ اپنی قانونی ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کریں جو معاشرے کا سکون برباد کر رہے ہیں (راجہ احسان الحق03005261181 اڈیالہ راولپنڈی)