پولنگ ایجنٹس کیلئے  پرتکلف ناشتے کا اہتمام

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ضمنی انتخابات کی وجہ سے عام تعطیل کے باعث ناشتے کی دکانوں پر معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔ کئی شہری قطاروں میںلگنے سے بچنے کے لئے اپنی فیملیوں کے ہمراہ صبح کے اوقات میں ہی پولنگ سٹیشنز پہنچ گئے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ فیملیوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناشتے کیلئے مشہور دکانوں پر کا رخ کیا جہاں پر حلوہ پوری، سری پائے، نہاری، چنے اور لسی کا ناشتہ کیا گیا۔ ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی طرف سے ووٹنگ کے دوران پولنگ ایجنٹس کی ذمہ داریاں نبھانے والوں کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ امیدواروں کی طرف سے نہ صرف پولنگ ایجنٹس بلکہ انتخابی مہم میں سرگرم رہنے والے رہنماؤں اور متحرک سپورٹرز کو بھی ناشتے کی دعوت دی گئی جن کی حلوہ پوری، سری پائے، نان چنے، پراٹھے، چائے اور لسی سے تواضع کی گئی۔
پرتکلف ناشتے

ای پیپر دی نیشن