وزیراعظم کل بلوچستان کا  ایک روزہ دورہ کریں گے

Jul 18, 2022


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف منگل کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف منگل کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقے قلعہ سیف اللہ اور چمن کادورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم/دورہ بلوچستان

مزیدخبریں