شیخ رشید آڈیو کی انکوائری ہوگی پر امن الیکشن ترقی کی نوید مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی آڈیو لیک کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا حکومت شیخ رشید کی لیک آڈیو کی انکوائری کروائے گی۔ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، دراصل پی ٹی آئی کو شفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔ ٹویٹ میں کہا اہل پاکستان عمران صاحب کی فسادی، غنڈہ گردانہ تربیت کا منہ بولتا ثبوت دیکھ لیں۔ سیاسی لاوارثوں کی غنڈہ گردی، فساد سے الیکشن جیتا نہیں جا سکتا، اللہ کا شکر ہے کہ الیکشن کمشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلا چوری ہوا، نہ ڈبے اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ کسی جان کا نقصان ہوا اور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا۔ پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی، خوشحالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔ فسادی جتھوں کو بلوانے کا مقصد یہی تھا۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...