ہمارا مقابلہ مہنگائی سے تھا، لائحہ عمل اتحادیوں کی مشاورت سے دیں گے: سعد رفیق

Jul 18, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی جھوٹے ثابت ہوئے۔ عمران خان نے ایک بار پھر حسب روایت رونا شروع کردیا، پنجاب حکومت مکمل غیر جانبدار ثابت ہوئی، ریاستی اداروں کی طرف سے کوئی دھاندلی نہیں کی گئی۔ ہمارا مقابلہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور مہنگائی کے ساتھ تھا۔ آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے۔ ہم ایسا نہیں کریں گے، ہم نے اپنی سیاست دائو پر لگائی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا اب بھی تسلیم کریں گے۔ مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پی پی کی قیات کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔ اگلی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا فیصلہ جلد ہوگا، اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ مشاورت ہوگی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ 
سعد رفیق

مزیدخبریں