لاہور (خصوصی نامہ نگار) ووٹروں کو گھروں سے لانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کا استعمال، پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ سپورٹرز نے اپنے طور پر یہ انتظام کیا ہے۔ مختلف حلقوں میں ویگنیں و دیگر ٹرانسپورٹ ووٹرز کو گھرو ں سے پولنگ سٹیشنز لانے کیلئے گلی محلوں کے چکر کاٹتے رہے۔
نجی ٹرانسپورٹ کا استعمال