کسی سے ملاقات کی نہ استعفے کا سوچا ہے   غیا ث الدین کی پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید 

Jul 18, 2022

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے پرویز الٰہی کی حمایت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے۔انہوںنے کہا کہ نہ کسی سے ملاقات کی، نہ استعفے کا سوچا ہے اور  نہ استعفیٰ دوں گا۔میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کرسکتا۔
غیاث الدین تردید

مزیدخبریں