پی پی 202 ساہیوال روایت برقرار‘ پولنگ سٹیشن نمبر 11 پر خواتین نے ایک بھی ووٹ نہ ڈالا

Jul 18, 2022

چیچہ وطنی (نامہ نگار) حلقہ پی پی 202 ساہیوال VII کی سیٹ کیلئے ضمنی الیکشن پولنگ میں 60 فیصد سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ 233079 ووٹرز کے لئے 176پولنگ سٹیشن 475 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔ پولنگ پرامن ماحول میں جاری رہی، حلقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حلقہ کے ایک پولنگ سٹیشن نمبر 11 پر خواتین ووٹرز نے ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا۔ اہل دیہہ کے مطابق قیام پاکستان کے بعد سے اب تک اس گاﺅں کی کسی عورت نے کسی بھی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ 
ووٹ نہ ڈالا

مزیدخبریں