کراچی( نعیم اختر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے کہا ہے سندھ میں لسانی فسادات ملک دشمنوں کی سازش ہے۔ حیدرآباد واقعہ کو بنیاد بناکر ایک مخصوص برادری کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے۔ سندھ صوفیوں‘ اولیائوں اور امن کی دھرتی ہے ایسے واقعات کا مقصد ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو تقویت دینا ہے جیسے کوئی قبول نہیں کرے گا۔ سید منور رضا نے کہا کہ آپس میں اتفاق قومی مفاد میں ہے ہمیں مل کر ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔