روالپنڈی (اسپورٹس رپورٹر) کشمیرپریمئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیزن ٹو میں میرپور رائلز کی ٹیم نئی اونرشپ اور منیجمنٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔۔۔ اسلام آباد میں میرپور رائلز کی ٹیم کی لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جہاں کے پی ایل اور میر پور رائلز کے درمیان ایم او یو سائن ہوا۔ میرپور رائلز کی جانب سے چئیرمین عبدالواجد جبکہ کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے دستخط کئے۔تقریب سے خطاب میں ٹیم کے چیئرمین عبدالواجد نے کہا۔۔ کشمیرہماری شہ رگ ہے۔ وہاں کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ صحت کے شعبہ سے ہے اور صحت مند معاشرے کیلیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ضرروی ہے۔اسی لیے میر پور رائلز ٹیم کو اپنایا۔ ہمارا مقصد کشمیر کے کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں کوچنگ کرنا اور انہیں انٹرینشنل لیول پر لے کر جانا ہے۔۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے تقریب سے خطاب میں کہا۔ بطور کرکٹر نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا تجربہ شئیر کرنا ہے۔ کوشش کریں گے کہ میرپور رائلز کو کشمیر پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنائیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کامیاب رہا۔ امید ہے سینز ٹو بھی کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ کشمیر پریمئرلیگ کا دوسرا ایڈیشن گیارہ سے پچیس اگست کے دوران مظفرآباد میں سجے گا۔۔ ایونٹ کیلیے پلئرز ڈرافٹنگ اکیس جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔