لاہور(اسپورٹس رپورٹر )آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کی پچز اور گراونڈ کی آوٹ
فیلڈ کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ماہر نے گراونڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔پی سی بی کیوریٹر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی اور ساتھ ہی پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے۔ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔