رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) نوجوان کی تشدد زدہ نعش فصل کماد سے برآمد تفصیل کے مطابق بستی جانگلہ موضع ترنڈہ مدھوخان کا رہائشی 18سالہ محمدسجاددوپہر کے وقت گھر سے مال مویشیوں کیلئے گھاس لینے کیلئے گیا اورپھر گھر لوٹ کرواپس نہ آیا تشویش لاحق ہونے پر ورثاء نے تلاش کیا تو محمدسجاد کی تشدد شدہ نعش فصل کماد میں پڑی ہوئی پائی گئی جس کے چہرے پر بدترین تشدد کے نشانات موجود تھے، جس پر پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر محمدسجاد کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھا کرلئے، ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے محمدسجاد کو تشدد کانشانہ بناکر قتل کیا اورموقع سے فرارہوگئے۔