چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن بوریوالا کی مبینہ ملی بھگت، خزانہ کو بھا ری نقصان کا خدشہ

Jul 18, 2022


گگومنڈی(نامہ نگار)چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن بورے والا کی مبینہ ملی بھگت کے باعث خزانہ کو بھاری نقصان کا خدشہہے مقامی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن بورے والا پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیوں کے مالکان سے ملی بھگت اور چشم پوشی کر کے ان سے دانستہ سرکاری واجبات وصول نہیں کرتا جس کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے شہریوں نے ڈی سی وہاڑی اور وزارت بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیوں کے ٹیکس اور فیسوں کے معاملات کی انکوائری کروائی جائے ۔اس سلسلہ میں چیف آ فیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا قانون اور رولز کے مطابق فیس وصول کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں