شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد شیخوپورہ کے ٹرانسپورٹرو ںنے کرایوںمیں کمی نہیں کی او رنہ ہی اب تک آر ٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ شیخوپورہ نے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے شیخوپورہ سے چلنے والی بسوں ویگنوں ،گڈز ٹرانسپورٹ او رموٹرسائیکل رکشہ نے اپنی مرضی سے کرایے مقرر کر رکھے ہیں اور یہ لوگ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی حکومتی ادارہ ٹرانسپورٹروں کی من مانیوں کیخلا ف کاروائی نہیں کر رہا دوسری طرف شیخوپورہ میں متعدد ویگن اڈوں پر عوام کو کسی قسم کی کوئی سہولت بھی میسرنہیں ہے ویگنوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ سواریوں کو بھیڑ بکریاں کی طرح تھونس دیا جاتا ہے اور ان سے جبراً کرایہ بھی زیادہ وصول کیا جا رہا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے کرایے نامے جاری کرکے ویگن اڈوں پر نصب کیے جائیں اور مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے والے ویگن ڈرائیور کیخلاف بھی فوری کاروائی کی جائے ۔