خان پور(نامہ نگار)جانشین دربار فرید سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ کا گھنیا ہاوس خان پور آمد، ضلعی چئیرمین گھنیا اتحاد سردار مقصود خان گھنیا کی خصوصی دعوت پر گھنیا ہاوس خان پور آئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا خواجہ غلام فرید کوریجہ کو چولستان کی روایتی اجرک پہنائی گی ان کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر جانشین دربار فرید سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے شرکاء اور میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شدت پسند کی مسائل کے حل کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کوعام کی جائے, اب وقت آگیا ہے کہ خطے کے عوام اپنی محبت کو ووٹ میں تبدیل کرکے اپنے نمائندہ پارلیمنٹ میں بھیجے تاکہ سرائیکی وسیب کے مسائل حل ہوسکیں۔انہوں نے کہا پاکستان کو بی جی بی کا شدت پسند چہرہ دیکھایا جاتا ہر اور انڈیا کو طالبان کا چہرہ دیکھا کر دونوں ملکوں کی عوام کو ڈرایا جاتا ہے ۔،, اس موقع پر حافظ مشتاق احمد سابق کونسلر حبیب خان گھنیا, حاجی قادر بخش گھنیا, ستار خان گھنیا, محمر شمر گھنیا۔محمد حیات گھنیا, شاہد حسین اوردیگر گھنیابرادری کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں
خطے کے عوام اپنے نمائندے پارلیمنٹ میں بھیجے، خواجہ غلام فرید کوریجہ
Jul 18, 2022