پی ای سی سے رجسٹریشن  کی شرط   ہزاروں چھوٹے کنٹریکٹرز بیروزگار 


بہاولپور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے پی ای سی سے رجسٹریشن کی شرط‘ہزاروں چھوٹے کنٹریکٹرزبے روزگارہوگئے حکومت فیصلہ واپس لے بصورت دیگرشدیداحتجاج کیاجائیگا ان خیالات کااظہاررہنما کنٹریکٹرایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) عثمان حیدرتتلہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے کنٹریکٹرز کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ کروانے کی شرط نے کیٹیگری ڈی اورای کے ہزاروں ٹھیکیداروں کوبے روزگارکردیاہے اوراب کیٹیگری ڈی اورای کے ٹھیکہ دار صوبہ بھرمیں کسی بھی سرکاری محکمہ میں ٹھیکہ داری نہیں کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے صرف بہاول پورمیں ہزاروں ٹھیکیداربے روزگارہوجائیں گے اور ہرسرکل میں اس حکومتی فیصلہ کو غریب ٹھیکیدارسے دشمنی کے مترادف قراردیاجارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...