ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)حالیہ تیز بارش کے باعث ناکارہ سیوریج سسٹم سے گندا پانی گھروں میں داخل، نکاسی آب نا ہونے سے علاقہ زیر آب ،کچے مکان منہدم سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع تعفن سے شہریوں کی زندگی اجیرن وارڈنمبر5 نئی بستی سمیت شہر ٹبہ سلطان پور کا سیوریج سسٹم مکمل ناکارہ ہوچکا ہے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث گٹروں کا بدبو دار گندا پانی گلیوں میں گھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جس وجہ سے دیگر موذی بیماریاں کے ساتھ ڈینگی کی افزائش کا خدشہ کافی حد تک بڑھ چکا ۔
تیز بارش ،ٹبہ سلطان پور کاسیوریج سسٹم ناکارہ، گندا پانی گھروں میں داخل
Jul 18, 2022