رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھاس کاٹنے جانے والانوجوان پراسرار طورپرلاپتہ، تفصیل کے مطابق چک33پی کے رہائشی نیازاحمد نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کا15سالہ بیٹا ارسلان صبح کے وقت مویشیوں کیلئے گھاس لینے کے لئے گیا تھا جو پھر لوٹ کرواپس گھرنہ آیا،تشویش لاحق ہونے پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پرشبہ ہے کہ اس کے 15سالہ بیٹے کواغواء کرلیاگیا ہے، پولیس نے والدکی رپورٹ پرلاپتہ ہوجانیوالے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔