بارشوں سے کراؤن فیلیئرز‘ ٹرالی دھنس گئی ایم ڈی واسا کا نوٹس 

ملتان(نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کراؤن فیلیئر زکے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے واسا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اتوار کے روز اجلاس طلب کرلیا اور کراؤن فیلیئرز کی مرمت کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ دوران سیوریج افسران پر واضح کیا کہ کراؤن فیلیئرز کی وجہ سے اردگرد کے رہائشی عمارات کو شدید خطرات لاحق ہیں لہٰذاموقع پر ڈی واٹر نگ پمپوں کے ذریعے نکاسی آب کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا جائے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کو کراؤن فیلیئر کے مقامات پر ڈی واٹر نگ کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا فاروق پورہ چین ماڑی کے علاقے میں کراؤن فیلیئر کے واقعہ کی وجہ سے اینٹوں کی ٹرالی دھنسنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واسا قیصر رضا موقع پر پہنچ گئے ۔

ای پیپر دی نیشن