امپورٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلانا اولین ترجیع‘ زاہدہ فاطمہ 

Jul 18, 2022

خانیوال(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق ضلعی صد رخواتین ونگ زاہدہ فاطمہ نے کہا ہے کہ  امپورٹڈ حکومت سے  نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف خواتین کے وفدسے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان کی جنگ اداروں سے نہیں موجودہ کرپٹ عوام دشمن حکمرانوں کے خلا فہے جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے وہ آج اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں کرپشن میں بال بال ڈوبے حکمران احتساب اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرہے ہیں تاکہ خود کو احتساب کے شکنجے سے بچاسکیں ان کی ایسی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں