آزاد کشمیرمیں فلاحی کام کرنے والوں کو ریاست تحفظ فراہم کرے،خورشید بلوچ 

Jul 18, 2022

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری شخصیت الحاج خورشید بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر فلاحی کام کرنے والے کو ریاست تحفظ فراہم کرے تا کہ آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقے میں تعمیر وترقی کو ممکن بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد اور اس کے وزیر مخصوص برادریوں اور اپنے خاص گروپس کو نوازنے میں مصروف عمل ہیں ایسے وقت میں پسماندہ طبقات ظلم کی چکی میں پس رہا ہے ایسے علاقوں میں فلاحی کام کرنے والے اداروں کے مخیر حضرات غریب عوام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کام کروا رہے ہیں حکومت کو ان کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ تاکہ وہاں کی عوام بھی ترقی یافتہ علاقوں کی طرح ترقی کر سکے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جہاں پر اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کروایا جا رہا ہو وہاں کے کچھ شرپسند عناصر راستے میں روڑے اٹکانے لگ جاتے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے اپیل کرتا ہوں کہ مخیر حضرات کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں مخلوق خدا کی خدمت کر سکیں

مزیدخبریں