بھمبر،جیل سے فرار ہونے والا ملزم گرفتار،پولیس کوخراج تحسین

Jul 18, 2022

بھمبر(نامہ نگار) گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ جیل بھمبر سے فرار ہونے والا ملزم بختاور ولد عبدالقیوم ساکن نور پورشاہان گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز کی جیل سپرنٹینڈنٹ ارشاد حسین جرال و دیگر عملہ کو کامیاب حکمت عملی سے ملزم کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ملزم بختاور ولد عبدالقیوم بجرائم 9c 7جولائی کو ڈسٹرکٹ جیل بھمبر سے فرار ہو گیا تھا۔جس پر ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز اور جیل سپرنٹینڈنٹ ارشاد حسین جرال نے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی ترتیب دی۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشاد حسین جرال نے دو تین دفعہ ہیڈ وارڈن محمد اشتیاق اور وارڈن عمران کو ملزم کے گرفتاری کے لیے بھیجا اور دو تین دفعہ چھاپے بھی مارے گئے۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشاد حسین جرال نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اسلام آباد رخسار مہدی سے بھی رابطہ کیا اورملزم کے گرد گھیرا تنگ کیا۔اس دوران ملزم کے ورثا کا جبی کے رہائشی معززشہری جاوید جرال سے رابطہ ہوا ۔اور یوں چار دن کے مذاکرات کے بعد ملزم کے چچا نے ملزم کو جیل حکام کے حوالے کر دیا۔جہاں سے ایس ایس بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز کی موجودگی میں ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایس ایچ او بھمبر چوہدری مہربان کے کے حوالے کر دیا گیا۔سیاسی سماجی حلقوں نے ملز کی گرفتاری پر ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز جیل سپرنٹینڈنٹ ارشاد حسین جرال اور دیگر عملہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ظہار اطمینان کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

مزیدخبریں