پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کے علاقے محمد زئی کی سماجی شخصیت اورناظم علاقہ ملک لعل شیر نے کہا ہے کہ انہیں احسان اللہ نامی شخص کے قتل میں پھنسایا جارہا ہے جبکہ ان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ قتل کے موقع پر سرے سے پاکستان میں ہی نہیں تھے بلکہ وہ ادائیگی حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو سعودی عرب سے ٹیلی فون پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستا ن آتے ہی گرفتاری دیں گے کیونکہ ان کا دامن صاف ہے تاہم صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
مجھے احسان اللہ نامی شخص کے قتل میں پھنسایا جارہا ہے، ملک لعل شیر
Jul 18, 2022