مظفرآباد،فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں،لاکھوں کی غیرمعیاری اشیاء تلف 

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)فوڈ اتھارٹی کی مظفرآباد اور جہلم ویلی کے بازاروں میں بڑی کارروائیاں۔لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری اشیاء تلف بھاری جرمانے عائدتفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں دارلحکومت مظفرآباد اور ضلع جہلم ویلی کے مختلف بازاروں میں کاروائیاں کیں۔دوران معائینہ جات ہوٹلز،بیکرز اورڈیری شاپس کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔بیرون ریاست سے اشیاء خوردونوش لانے والی گاڑیوں کی پڑتال بھی عمل میں لائی گئی۔اس دوران غیر معیاری اشیاء کی بڑی مقدار برآمد ہوئی جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مغائر اشیاء خوردونوش کی تیاری پر متعدد فوڈبزنس آپریٹرز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن