الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا خیر مقدم کرتے ہیں: سردارعبدالرحمٰن

عباسپور ( نامہ نگار )قومی اتحاد پارٹی آزاد کشمیر کے چئیرمین سردار عبدالرحمٰن خان نے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کروانے کے شیڈول کو خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ آزاد کشمیر عدلیہ کہ جاتا ہے  گزشتہ تیس برس سے آزاد کشمیر کی سیاست پر  قابضین نے لوکل گورنمنٹ محکمہ کو شیر مادر سمجھ کر خوب نچوڑا ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی گزشتہ فارغ شدہ اسمبلی نے کسی عجلت میں آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کے لیے تعلیمی قابلیت و اہلیت کے قانون میں ترمیم کرکے ممبران اسمبلی کے لیے میٹرک سرٹیفکیٹ کی پابندی ختم مگر  لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے نچلی سطح کے انتخابات میں امیدواروں کے لیے کم ازکم میٹرک کی شرط کے قانون کی موجودگی میں لوکل کونسل اور ڈسٹرکٹ کونسلر کے لیے میٹرک شرط کو لازمی برقرار رکھنے سے آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست ایک مذاق  بن گیا ہے کہ ممبر اسمبلی ان پڑھ جبکہ لوکل ممبر میٹرک ۔سردار عبدالرحمٰن نے آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدلیہ کو اس اہم ایشو پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا آزاد کشمیر ممبران اسمبلی کے لیے کم از کم گریجویٹ ڈگری اور عمر چالیس سال مقرر کی جائے  انہوں نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اور ممبران اسمبلی سے اپنے لیے سابق اسمبلی کے ترمیم شدہ قانون کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔آزاد کشمیر کی سیاست کو باوقار بنایا جائے ۔انہوں نے  یہ بھی اعلان کیا کہ قومی اتحاد پارٹی آزاد کشمیر  آزاد کشمیر کی ہر یونین کونسل سے گریجویٹ امیدوار انتخابات میں لانچ کریگی ۔

ای پیپر دی نیشن