گزشتہ روز الیکشن کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب پولیس سے رہائی کے بعد اپنا اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی۔
ہم دھاندلی کو روک رہے تھے۔ مجھے جان بوجھ کر یاسر کے حلقے میں جانے سے روکا۔ ن لیگ نے کم از کم 10ہزار ووٹ جعلی ڈلوائے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 18, 2022
یہ عمران خان پر اللہ کا کرم ہے کیونکہ عمران خان سچ پر کھڑا ہے عوام نے بلے کو اتنا ووٹ ڈالا کہ ن لیگ کی دھاندلی بھی برداشت نہ کر سکی۔ https://t.co/ZHCJijzl42
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ نے انکی رعونت خاک میں ملا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان پر اللہ کا کرم ہے کیونکہ عمران خان سچ پر کھڑا ہے عوام نے بلے کو اتنا ووٹ ڈالا کہ ن لیگ کی دھاندلی بھی برداشت نہ کر سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں 15 نشستیں جیت چکے ہیں اور اب سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں ہمارا وزیراعلیٰ ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
اس حوالے سئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے ضابطہ اخلاق کے خالف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔دوسری جانب شہباز گل کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا.مجھے 3 گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے. آپ باہر نہیں جا سکتے۔