گزشتہ روز الیکشن کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب پولیس سے رہائی کے بعد اپنا اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ نے انکی رعونت خاک میں ملا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان پر اللہ کا کرم ہے کیونکہ عمران خان سچ پر کھڑا ہے عوام نے بلے کو اتنا ووٹ ڈالا کہ ن لیگ کی دھاندلی بھی برداشت نہ کر سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں 15 نشستیں جیت چکے ہیں اور اب سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں ہمارا وزیراعلیٰ ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
اس حوالے سئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے ضابطہ اخلاق کے خالف ورزی کی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔دوسری جانب شہباز گل کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا.مجھے 3 گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے. آپ باہر نہیں جا سکتے۔