ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےجس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔پنجاب میں تحریک انصاف کی شاندار جیت کے بعد شیخ رشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی ہے.ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا چاہیے. ہمیں تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج دوپہر ایک بجے اپنی رہائشگاہ پراہم پریس کانفرنس کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےجس نے عمران خان  کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا ہے۔اس موقع پر شیخ رشید نے ضمنی انتخابات کے دوران اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی ۔

خیال رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی۔ پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

ای پیپر دی نیشن