کراچی سے دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار  

Jul 18, 2022 | 14:38

ویب ڈیسک

موسم کی خراب صورتحال کے باعث کراچی سے دوسرے شہروں کو جانے والی تمام ٹرینین تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی براستہ فیصل آباد  ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 8 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاھور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر  کا شکار ہے۔کراچی براستہ فیصل آباد  راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 6 گھنٹے40  تاخیر کا شکار ہے۔کراچی براستہ فیصل آباد  راولپنڈی ۔ پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔اسکے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، عوام ایکسپریس 3۔ 3 گھنٹے اور فرید ایکسپریس 2 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کراچی براستہ فیصل آباد ۔ راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس 3 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے ۔

مزیدخبریں