شہباز شریف کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئیے: فواد چوہدری  

Jul 18, 2022 | 15:54

ویب ڈیسک

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اب وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیکر نئے الیکشن کا اعلان کر دینا چاہئیے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے الیکشن میں بہت کرم کیا ہے اور اب ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے احمکانہ باتیں نہ کی جائے کہ جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوگی تب تک معیشت کیسے ٹھیک ہوگی کیونکہ پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جس نے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں  اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔

اس سے قبل پی تی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے اور یہ سیاسی غیر یقینی صورتحال معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں