جیت کر بھی عمران خان کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی،پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے، کہیں جعلی ووٹ کاسٹ کرانے کی خبر تک نہیں آئی
فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن کو دباو میں لانے کیلئے الزمات لگا رہے ہیں، عمران خان فرح خان کی کرپشن کا کیوں جواب نہیں دیتے،پریس کانفرنس
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کر کے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔ اداروں کو اس کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے۔ عمران خان جیت کر بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی،پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے، کہیں جعلی ووٹ کاسٹ کرانے کی خبر تک نہیں آئی، فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن کو دباو میں لانے کیلئے الزمات لگا رہے ہیں، عمران خان فرح خان کی کرپشن کا کیوں جواب نہیں دیتے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے، کہیں جعلی ووٹ کاسٹ کرانے کی خبر تک نہیں آئی۔ شفاف الیکشن کے باوجود عمران خان الیکشن کمیشن پر الزامات لگارہا ہے جبکہ ہم الیکشن ہارنے کے باوجود الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیت کر بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی، عمران خان کو اس گھٹیا گفتگو کی بالکل اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان کی اس مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیتیں۔ آج ن لیگ کی حکومت ہے تو صاف،شفاف الیکشن ہوئے ورنہ جب عمران خان خود حکومت میں تھے تو الیکشن کا عملہ اغوا کروایا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے تمام افسران کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ بات فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن کو دباو میں لانے کیلئے کی گئی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان فرح خان کی کرپشن کا کیوں جواب نہیں دیتے۔دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے بتایا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج دوپہر کو ہوگا، اجلاس میں ملکی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں کو اپنی رہائشگاہ پر میٹنگ کی دعوت دی ہے۔