لاہور ہائیکورٹ :پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ممکنہ برطرفی کےخلاف حکم امتناعی ،فریقین سے تحریری جواب طلب 

Jul 18, 2023


لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان کی ممکنہ برطرفی کے خلاف حکم امتناعی دینے کی متفرق درخواست پر حکومت پنجاب اور فریقین سے 7 اگست کو تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کی ممکنہ برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنیکی استدعا مسترد کردی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک سرود نے درخواست کی مخالف کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار الزامات کا جواب دینے کی بجائے عدالت اگیا درخواست قابل سماعت نہیںہے۔

مزیدخبریں