محرم الحرام سے قبل پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہاہے :شیعہ علماءکونسل


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہا ہے، پنجاب پولیس کی تمام تر کارروائیاں عوام کے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سلب کرنے کیلئے ناروا رویہ، اخلاقیات کی پامالی اور بے چینی کی صورتحال پیدا کردی گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ پنجاب کے بعض اضلاع میں تو پولیس کے مخصوص ذہنیت کے حامل افسران و اہلکاران نے عزاداری کو محدود کرنے کیلئے انتہائی نامناسب رویہ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے جو کسی صورت بھی ملک کی داخلی سا لمیت کیلئے بہتر نہیں ہوسکتی۔ اس صورتحال کا قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا تقاضا کیا ہے۔انہوں نے رباب اختیارکوواضح کیا کہطے شدہ بنیادی، شہری ، آئینی و قانونی حق عزاداری کے سامنے رکاوٹیں اور قدغنیں ختم کی جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن