ای فرٹیلائزر ڈسٹری بیوشن سسٹم کھاد کی مساوی تقسیم کو یقینی بناتا ہے:فیصل یوسف 

Jul 18, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب میں معیاری کھادوں کی بروقت دستیابی اور پرائس کنٹرول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے محکمہ زراعت پنجاب کیلئے وضع کردہ ای فرٹیلائزر ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعے اب تک یوریا کھاد کے 90 لاکھ سے زائد تھیلے فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 97 سو ڈیلرز اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور 1 لاکھ 77 ہزار کسان اس سسٹم سے مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سسٹم کا مقصد زراعت کے عملے، ڈیلرز اور کسانوں کو کھاد کی خریداری کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ سسٹم خود کار طریقے سے ای گرداوری ڈیٹا بیس سے کسان کی معلومات حاصل کر کے اسے اس کی زمین اور فصلوں کی بنیاد پر مختص کوٹے کی تفصیلات بھیجتا ہے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ای فرٹیلائزر ڈسٹری بیوشن سسٹم کھاد کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے، وقت اور پیسہ کی بچت کے ساتھ ساتھ پریشانی سے پاک عمل ہے۔

مزیدخبریں