لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 6ستمبر کو وحدت روڈ کرکٹ گراو¿نڈ لاہور میں منعقد ہونیوالی تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماءکنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمدحسن، جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث مولانا پروفیسر محمدیوسف خان، مفتی شاہد عبید، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، وفاق المدارس لاہور کے صدر مولانا مفتی خرم یوسف ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں علماء نے شرکت کی۔ مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے قادیانیوں کی طرح انکے سہولت کار بھی ذلیل و رسوا ہورہے ہیں۔ علماءنے ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کی تیاری کرنیکاعزم،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانیکے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔علماءنے کہا6ستمبرکو لاہور وحدت روڈ پر ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس انتہائی فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے:مولانا اللہ وسایا
Jul 18, 2023