تقر وتبادلوں کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنے پر ملازمین کو وارننگ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سیاسی اثرو رسوخ کے ذریعے تقرری و تبادلوں کی کوششیں کرنے والے ملازمین وارننگ جاری کر دی ، بورڈ کے انتظامی شعبہ نے چیئرمین کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے و سیاسی و طاقتور شخصیات کے ذریعے من پسند سیٹوں پر تبادلے اور تقرریوں کی کوششوں سے باز آجائیں ورنہ ان کے ایسے فعل کو قواعد و ضوابط کی خلاف وزری تصور کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے تقرر و تبادلے خالصتا میرٹ پر ہی ہونے چاہئے مگر سفارشی ملازمین رولز کو نظر اندازکرکے اپنی مرضی کی پوسٹنگ چاہتے ہیں جو ناقابل عمل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن