لاہور(کلچرل رپورٹر)سابق اپوزیشن اتحاد ایم آر ڈی اور تحریک استقلال کے سابق سیکرٹری اطلاعات چودھری صفدر علی بندیشہ سخت علیل ہیں اور علاج معالجہ کے لیئے جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے اپنے عزیزواقربا اور دوست و احباب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ نوائے وقت میں ان کی یادداشتیں قسط وار شائع ہو چکی ہیں۔