لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ اور فرسودہ نظام نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ۔اتحادی حکومت کی پندرہ مہینوں کی بدترین کارکردگی نے عوام کو معاشی طور پر کنگال اور اداروں کو بدحال کردیا ہے۔ 20 کلو آٹے تھیلا انتیس سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔ چینی، گھی چاول اور سبزیوں کی قیمتیں2018 کی نسبت سو سے ڈیڑھ سو فیصد بڑھ چکی ہے۔گذشتہ 15 مہینوں میں بجلی کی قیمت میں 75 فیصد ظالمانہ اضافہ ہواہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام دیانتدار قیادت کا ساتھ دے ۔ آزمائے ہوئے سیاسی کرپٹ لیڈر اورپارٹیاں عوام کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ۔ جماعت اسلامی ہی ملک میں قرآن و سنت کے نظام سے حقیقی تبدیلی اورخوشحالی لاسکتی ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقوانیت کے خاتمے اور ترقی خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 161 میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، امیر ضلع جنوبی لاہور اظہر بلال سمیت ارکین نے شرکت کی۔
کرپٹ اشرافیہ اور فرسودہ نظام نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ،ضیاءالدین انصاری
Jul 18, 2023