پاکستان عوامی تحریک ضلع لاڑکانہ کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک ضلع لاڑکانہ کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی۔ شیخ عبدالعزیز قاسمی ضلعی صدر اور رابیل احمد شیخ ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر۔حافظ خالد قاسمی کو سینئر نائب صدر،غلا م مصطفی مغیری کو سیکرٹری کوارڈنیشن اور محمد بخش مغیری کو سیکرٹری انفارمیشن کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔صوبائی جنرل سیکرٹری میاں جاوید علی لاشاری نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔صوبائی صدر میاں جاوید علی لاشاری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نو منتخب عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کو لاڑکانہ کی ہر یونین کونسل میں منظم کریں۔تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے امن،محبت،تحمل اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آئندہ 5سال میں ملک بھر میں 25ہزار مراکز علم کی قیام کا اعلان کیا ہے۔ان مراکز علم میں لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی پر فوکس کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کے ہر گھر کو مرکز علم بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...