لاہور(نیوز رپورٹر) اجلاس میں سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر اور ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی سینئر مینجمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی، احسان بھٹہ کی زیر صدرات اجلاس میں پی این ڈی سے فنڈ ریلیز کی منظوری ہوئی ، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ماڈل بازار کام کر رہے ہے ماڈل بازار حقیقی معنوں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کر رہا ہے ماڈل بازاروں کی تعداد کو بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ، احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کی جگہ آن لائن شکایت سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ماڈل بازاروں میں معذور افراد کے لئے سپیشل ڈیسک قائم کئے جائے ، ماڈل بازاروں کو سارا ہفتہ عوام کے لئے کھولا جائے ۔