جماعت اسلامی کے زیراہتمام مرغزار کالونی کے منتظمین کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی مرغزار کالونی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بہترین انتظامات کرنے اور حصہ داران اور مستحقین تک گوشت بروقت پہنچانے کے حوالے سے منتظمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیر العظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان تھے۔ تقریب سے ذکراللہ مجاہد، ظہور احمد وٹو، ملک محمد فیق اور جبران بٹ نے خطاب کیا اور منتظمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی الخدمت پاکستان بھر میں عوامی خدمت کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ میاں عثمان یاسین، نوید اسلام ، ڈاکٹر محمد آصف، مجیب اسلام بھٹی، معید عثمانی، قاری محمد حنیف، ملک محمد سلیم، انجینئر احمد منشاء تھہیم، محمد شفیق ملک، عبدالصمد بٹ، معاذ سعید بھٹی ، زاہد محمود اعوان ، محمد ریاض کھوکھر اور خواجہ عمار ٹیپو کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن