جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں پی ٹی آئی کے اسرائیلی بھارتی ملک دشمن ایجنڈے کو قوم دفن کرچکی ہے،عمران خان اور ان کے حواریوں کو ہر صورت لوٹ مار اور ملک دشمنی کا حساب دینا پڑے گا، (ن) لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے،انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائے گا پارٹی تمام حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور کلین سویپ کرکے مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت تشکیل دے گی۔