شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب و ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفئر اینڈ بیت المال میڈم آمنہ بٹ کی ہدایات کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخوپورہ کی جانب سے ڈینگی ڈے منایا گیااس موقع پر انجمن سماجی بہبود فا¶نڈیشن کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری زاہد رفیق گجر، رائے فیض احمد کھرل، محمد نعیم سندھوصدر انجمن سماجی بہبود فا¶نڈیشن سید علی معظم رضوی، جنرل سیکرٹری عبدالمجید نعیم، صدر احساس ویلفیئر فا¶نڈیشن حاجی اصغر علی ورک، صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کوٹ حسین افضل نظامی اور صدر انجمن تحفظ حقوق مریضاں حاجی عارف ، محمد احمد، سید حسنین رضا رضوی و دیگر نے شرکت کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخوپورہ کی جانب سے ڈینگی سے متعلق آگاہی کےلئے گھر گھر پمفلٹ تقسیم کیے گئے، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری زاہد رفیق گجر بٹ نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے کاوشیں جاری ہیں۔