شیخوپورہ :ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میںسٹی سکین کی غلط رپورٹیں جاری کیے جانے کا انکشاف


شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سٹی سکین کروانے کیلئے آنے والے لوگوں کو غلط رپورٹیں جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سٹی سکین کروانے سے پہلے لگایا جانے والا ایک انجکشن بھی ہسپتال میں موجود نہیں ہے لوگ بازار سے بلیک میں انجکشن خرید کر لاتے ہے مگر ان کی رپورٹ پھر بھی صحیح نہیں دی جا رہی جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سٹی سکین کرنے والے عملہ کیخلا ف فوری کاروائی کی جائے اور مستند عملہ تعینات کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...