ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب کے قریب لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری ٹرک سے ٹکرا گئی ایک مسافر جاں بحق اور گیا رہ زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے قریب موٹر وے ایم 3 پر کالونی نہر کے قریب ڈیرہ غازیخاں سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں 1 شخص جاں بحق اور 11 افراد شدید زخمی ہوگئے موٹر وے پولیس اور ریسیکو1122کے عملہ نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔