شیخوپورہ:لیگی رہنما منور اقبال، حماد سعید خان کا مختلف علاقوںکا دورہ

Jul 18, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ سٹی کی مقامی آبادی بھکھی روڈ پر واقع زونگ فرنچائز آفس کے بالمقابل محلہ بستی بلوچاں کی گلی بابا چراغ سائیں والی کے مکینوں کی اپیل پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں منور اقبال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حماد سعید خان ترین کے ہمراہ گزشتہ روز مذکورہ گلی کا دورہ کیا۔اس موقع پر پریس کلب شیخوپورہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری و سینئر صحافی غلام عباس گل، اسد عباس گل، حافظ محمد حنظلہ درجنوں علاقہ مکینوں نے انہیں اپنے مسائل بارے بتایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام عباس گل ،حافظ محمد حنظلہ نے کہا کہ ہماری گلیوں میں گندے پانی کی نکاسی کے لیے بچائے گئے سیوریج سسٹم والے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں