نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا نواحی گا¶ں سے ڈھلوں برادری پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل وفاقی وزیرتعلیم راناتنویرحسین کی حمایت کااعلان کر دیا اس موقع پر زمان صالح ڈھلوں،زوالفقار ڈھلوں،آصف سیہول،بشیر چوہان سمیت ڈھلوں برادران نے نت مہے میں تقریب کاانعقام کیا جس میں وفاقی وزیرتعلیم راناتنویرحسین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 113رانااحمدعتیق انور کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیا اور ان کی مکمل حمایت کااعلان کیاگیاوفاقی وزیرتعلیم راناتنویرحسین نے چوہدری اعظم علی باجوہ کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ایک فتنہ ہے پی ٹی آئی کا بیانیہ زمین بوس ہوچکاہے ان کاساڑھے تین سالہ دور گندہ ترین دور ثابت ہوا ہے عوام عمران خان کااصل چہرہ دیکھ چکی ہے۔