گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میںضلعی انتظامیہ کی توجہ واپڈا ٹاﺅن یوٹرن کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس یو ٹرن پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ اس یوٹرن کے دونوںاطراف موجود تجاوزات کی بھر مار ہے۔ یو ٹرن کے قریب صوفی ہوٹل موجود جہاں لوگ سڑک پر ہی پارکنگ کر دیتے ہیں جو ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ساتھ ہی سٹیٹ نمبر2بھی موجود ہے جہاں سے مصنوعات کے تیار کنٹرینرز نکلتے ہیں جو واپڈا ٹاﺅن یوٹرن پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے بروقت متعلقہ جگہ پر نہیں پہنچ پاتے جو کہ کاروباری برادری کیلئے بڑی تکلیف کا باعث ہے ۔